Pure Zam Zam Water Without Airport Packing - 5 Liter bottle
Pure Zam Zam Water is now available without any airport packing, allowing you to experience its natural purity and benefits. This 5 liter bottle contains 100% pure Zam Zam water, known for its unique composition and its various health benefits. Get your supply today and experience the difference.
Authenticity Verified – Airport Slip Attached

- Darul Ifta Ahle Sunnat
- Jamia TurRasheed
- Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town
- Suffah Islamic Research Center
سائل:عبدالمالک(کلفٹن کراچی)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
آب ِ زمزم کی خریدوفروخت جائز ہے۔پانی بھی مال ِ متقوم ہے ،ملک میں ہو ،اور سپرد کرنے پر قدرت بھی ہو تو اس کی خرید وفروخت بلاشبہ جائز ہے۔البتہ دريا،نہر کوئیں، وغیرہ کا مباح پانی جس پر ابھی قبضہ نہ کیا ہو بیچنا جائز نہیں ہوتاکہ وہ ابھی ملک میں نہیں اور بھر کر قبضہ کر لیاجائے تواسے فروخت کرنا بھی جائزہو جاتا ہے ۔یہی حکم زمزم شریف کا ہے کہ جب زمزم کو نل سے بھر لیا تو وہ بھرنے والے کی ملک ہوجاتا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
Source: Darul Ifta Ahle Sunnat
زم زم کی خرید و فروخت جائز ہے۔اس لیے کہ بیچنے والا اس پانی کو باقاعدہ کسی محفوظ برتن یعنی بوتل وغیرہ میں محفوظ کرتا ہے،اس کی مناسب پیکنگ وغیرہ کرکے پھر آگے بیچتا ہے،لہٰذا یہ ماء محرز(محفوظ کیے ہوئے پانی) کے حکم میں ہےاور ماء محرز مملوک ہوتا ہے،لہٰذا اس کی خرید و فروخت جائز ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 328)
لأن المعتمد عندنا أن شراء الشرب لا يصح وقيل إن تعارفوه صح وهل يقال عدم شرائه يوجب عدم اعتباره أم لا تأمل نعم لو كان محرزا بإناء فإنه يملك.
مجيب
متخصص
مفتیان
مفتی آفتاب احمد صاحب
مفتی سیّد عابد شاہ صاحب
Source: Jamia TurRasheed
زم ٓبِ زمزم کی تجارت میں بظاہر کوئی امر، مانعِ جواز نہیں، کہ وہ متقوم بھی ہے
(۱) اور احراز سے ملک بھی ثابت ہوجاتی ہے۔
(۲) نیزبلا نکیر ماء زمزم کے بیچنے کا تعامل بھی ہے۔
(۳) محض متبرک ہونا بیع کے لیے مانع نہیں بن سکتا کیوں کہ قرآن کریم سب سے زیادہ متبرک ہونے کے باوجود اس کی بیع وشرا سب جائز ہے
Source: Suffah Islamic Research Center
واضح رہے کہ علماء کرام نے آبِ زمزم اور عام پانی کو محفوظ کرلینے کے بعد فروخت کرنا جائز لکھا ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں، اور یہ ہی حکم آبِ زمزم کو پانی میں ملا کر بیچنے کا ہو گا۔فقط واللہ اعلم
Source: Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town







